خبرنامہ کشمیر

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے:عبدالرشید ترابی

اسلام آباد: (ملت آن لائن) کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وممبرقانون سازاسمبلی سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ عالمی برادری بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے،انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانا بھارت کی 8لاکھ قابض افواج کا روز کا معمول بن چکا ہے،دنیا اور اقوام متحدہ کاکشمیراور فلسطین کے مسائل حل نہ کروانا بڑی ناکامی ہے ،ان خیالات کا اظہارانھوں نے اپنے ایک انٹرویومیں کیا،انھوں نے کہاکہ کشمیری امید رکھتے ہیں کہ اہل یورپ حکومت اور عوام کشمیریوں کے مبنی برحق موقف کی حمایت کریں گے اور دنیا کے مستند دہشت گرد نریندرمودی کی انتہاپسندی کو مسترد کریں گے،کشمیری اپنی آواز کو یورپ کی پارلیمنٹ اور عوام تک پہنچاتے رہیں گے،ہماری کوشش ہے کہ مہذب دنیا کشمیریوں کو ان حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے،مسلح کشمیریوں نے عالمی دنیا کے کہنے پر سیز فائر کیا تھا،70برس گزرگئے دنیا نے اپنے وعدہ پورا نہیں کیا،ا ب حالات بڑی جنگ کی طرف جارہے ہیں نریندرمودی خطے میں بڑی جنگ کی طرف حالات کو دھکیل رہے ہیں اسرائیل اس کی مدد کو پہنچ چکا ہے ،اسرائیل اور ابھارت مل کر دنیا کو جنگ کی بھٹی میں جھونکنا چاہتے ہیں،پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو پوری دنیا متاثر ہوگی۔انھوں نے کہاکہ بھارت اور اسرائیل دہشت گردی کی داشتائیں ہیں جو دنیا میں دہشت گردی پھلارہی ہیں،دونوں قابض ہیں ایک نے فلسطین پر قبضہ کیا ہوا ہے اور دوسرے نے کشمیرمیں ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے،دنیا کو ان دونوں کے خلا ف ایکاکرنا ہوگا تب جاکر دنیا میں امن قائم ہوگا،کشمیراور فلسطین کے مسائل دنیا کے امن کی کنجی ہیں،دنیا کے امن کا راستہ کشمیراور فلسطین سے ہوکر گزرتا ہے۔برطانیہ اور یورپ ان مسائل کے حل لیے اپنا کردار ادا کریں ۔