خبرنامہ کشمیر

عا لمی ادارے بھارتی مظالم کا سنجیدہ نو ٹس لیں، جمعیت اہلحدیث

عا لمی ادارے بھارتی

عا لمی ادارے بھارتی مظالم کا سنجیدہ نو ٹس لیں، جمعیت اہلحدیث

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی،جمعیت اہلحدیث اور جمعیت ہمدانیہ نے شوپیاں کے قتل عام پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کو کشمیری عوام کے بنیادی حقوق پامال کرنے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے اور انہیں کسی قانونی ضابطے کا پاس و لحاظ نہیں ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جماعت اسلامی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری عوام کو ریاستی دہشت گردی سے بچانے کے لیے موثر اقدامات کریں۔جمعیت اہلحدیث نے کہا کہ شو پیان میں قبرستان جیسی خا مو شی قائم کرانے کیلئے بھارتی فوج نے معصوم نوجوانوں کوراست فائرنگ کرکے شہیدکر دیا اور پھر اس ظلم وجبر پر احتجا ج کرنے والوں کو بھی نشانہ بنایا۔ جمعیت اہلحدیث نے اقوا م متحدہ اور دوسرے عا لمی اداروں سے ان مظالم کا سنجیدہ نو ٹس لینے اور مسئلہ کشمیر کے پائیدارحل کے لیے کو ششیں کرنے کی اپیل کی تا کہ خطے میں دیر پا امن قا ئم ہو سکے۔ جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے جموں وکشمیر میں جاری قتل و غارت کو اسرائیلی طرز عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔