خبرنامہ کشمیر

عبدالرشید ترابی کی او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سے اہم ملاقات مسئلہ کشمیرسمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

جدہ (ملت آن لائن + آئی این پی) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر قانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے OICکے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد نقیم خان سے اہم ملاقات کی ،اس موقع پر گفتگ کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے OICکے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیرکی تازہ صورت حال بتاتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کمشیرکے اندر بھارتی افواج بدترین مظالم ڈھارہی ہیں،کشمیریوں کے خون کو پانی کی طرح بہارہی ہیں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ OICکی سطح پر جو بھی فیصلے ہوئے تھے وہ کشمیریوں کے لیے حوصلہ افزاہیں،حریت کانفرنس کو اوآئی سی میں مبصر کا درجہ ملنا اچھا اقدام ہے،او آئی سی میں کشمیررابطہ گروپ اور کشمیرریلیف فنڈز کا قیام مثبت اقدامات تھے ،او آئی سی کے وفد نے مظفرآباد کا دورہ کیا وہ خوش آئند ہے اس سے کشمریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اس وفد کو مقبوضہ کشمیربھی جانا چاہیے،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستان کے مقبوضہ کشمیرکے طلبہ کے لیے تعلیم کے دروازے بندکیے ہوئے ہیں،او آئی سی اورخاص کر او آئی سی کے رکن ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرکے طلبہ کو اپنی جامعات میں داخلے دیں تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھیں سکیں،عبدالرشید ترابی نے اوآئی سی سمیت دیگراسلامی ممالک کی ذمہ داری ہیے کہ وہ کشمیریوں کو ان حق دلانے میں اپناکردار ادا کریں،اوآئی سی پرعالمی سربراہی کانفرنس بلائیں اور کشمیرکی آزادی کے لے ٹھوس حکمت عملی اپنائیں،انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں شہداء اور گرفتارشدگان کے لیے ریلیف فنڈر کو متحرک کیا جائے کشمیریوں کی حالت بہت خراب ہے اس فنڈز کے ذریعے کشمیریوں کی حوصلہ افزائی کی جائے،اس موقع پر او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد نعیم خان نے کہاکہ مسئلہ کشمیرہماری ترحیجات میں اول ترجیجی ہے،مقبوضہ کشمیرمیں بدترین حالات تشویشناک ہیں،اوآئی سی اس سے لاتعلق نہیں رہ سکتے ،ہندوستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمریوں کو حق خودارادیت دیاجائے،مظالم بندکیے جائیں،اوآئی سی اپنا کردار ادا کرے گی جس طرح فلسطین کے لیے کررہی ہے اسی طرح کشمیرکے لے بھی کرے گی،اوآئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نے عبدالرشید ترابی کو یقین دلایاکہ وہ ان تجاویز پر عمل درآمدکروانے میں اپناکردار ادا کریں گے۔