خبرنامہ کشمیر

عوام کی بلا تخصیص خدمت کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے

مظفرآباد (ملت آن لائن + آئی این پی) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ عوام کی بلا تخصیص خدمت کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تعلیمی اداروں کی تمام ضروریات پوری کرنے اور تعلیمی میعار میں بہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام اور صحت کی ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی سے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی حکومت پاکستان آزادکشمیر کے حل طلب مسائل میں سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے عوام کو جلد بڑی خوشخبریاں ملیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان میں اپنے دور حکومت کے دوران ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال کر تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز کیا میاں نواز شریف پاکستان کے آئندہ انتخابات میں ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیا ب ہو کر ملک کے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کر کے کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی کی ہے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری میں آزادکشمیر کی شمولیت اور میگا پراجیکٹس کی آز اد خطہ میں تعمیر سے ریاست ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہی ہے آزادکشمیر میں بڑے منصوبوں کی شروعات سے بیروزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی آزادکشمیر میں عوام کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کیلئے بلا تخصیص کام کر رہے ہیں اداروں میں میرٹ کی بحالی سے عوام کو ان کے حقوق ملنا شروع ہو چکے ہیں موجودہ حکومت نے کرپشن اور سفارشی کلچر کو دفن کر دیا ہے انتخابات کے دوران عوام سے جو وعدے کئے ہیں انہیں پورا کر رہے ہیں آزادکشمیر کو ملک کے دوسرے حصول کے برابر ترقی یافتہ بنانے کیلئے کام ہو رہ اہے عوام کو تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے کیلئے وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق وسائل مہیا کرے گی