خبرنامہ کشمیر

غیر ریاستی جماعتوں نے تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچایا: رقیب انجم

الریاض (ملت + آئی این پی )ممتاز کشمیری وطن پرست رہنما رقیب انجم کشمیری نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر ریاستی جماعتوں نے تحریک آزادی کشمیر کو بہت نقصان پہنچایا، کشمیری قوم کو یرغمال بنانے والی غیر ریاستی جماعتوں کا بائیکاٹ وقت و حالات کا تقاضا ہے،غیر ریاستی جماعتوں نے جہاں ریاستی وسائل کو لوٹا وہاں تحریک آزادی کو بھی ہائی جیک کیا،جب تک ریاست جموں و کشمیر کے عوام پاکستان اور ہندوستان سے تمام تر سیاسی وابستگیاں ترک نہیں کرتے اس وقت تک آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،آزادی قربانیاں مانگتی ہے، صرف شوروغل کرنے سے مخالف کی سماعت کو منتشر کیا جا سکتا ہے اس سے اپنی بات منوائی نہیں جا سکتی ،قومیں یوں ہی تشکیل نہیں پاتی اس کے پیچھے بے شمار ایسے محرکات ہوتے ہیں جو ایک ہجوم کو قوم کی شکل دیتے ہیں، ریاست جموں و کشمیر ایک بہت بڑا ہجوم ہے جو بہت ساری خصوصیات کے باوجود ہاتھ پر ہاتھ دھرے ایک طرف جانوں کا ضیا کروا رہے ہیں اور دوسری طرف بے حسی کی مثال بنے ہوئے ہیں،آج کے ترقی یافتہ دور میں اپنی بات دنیا تک پنچانا کوئی مشکل کام نہیں رہا میڈیا دور جدید کا سب سے بڑا ہتھیار ہے ہم اس ہتھیار کا استعمال صرف اسی صورت میں کر سکتے ہیں جب ہم منظم ہونگے ایک کروڑ سے زیادہ عوام کی ایک آواز ہوگی،آؤ عہد کرتے ہیں آج سے آر پار پوری ریاست میں کسی بھی غیر ریاستی جماعت سے کسی بھی طرح کی کوئی وابستگی نہیں رکھیں گے