خبرنامہ کشمیر

غیر قانونی طور پر نظر بندیوں پر اظہار تشویش: حریت

حریت رہنماؤں کا شہدائے

سرینگر :(ملت+اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور حریت رہنماؤں میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل متحدہ مزاحمتی قیادت نے مقبوضہ وادی ، جموں اور بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بندہزاروں کشمیریوں کی حالت زار پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق متحدہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ جھوٹے مقدمات میں نظر بند کشمیریوں کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ بیان میں کہا گیا کہ نظر بند افراد کو جیلوں میں طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے جبکہ غیر معیاری غذا کے باعث وہ مختلف طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ نظر بندوں کو تنگ و تاریک کوٹھریوں میں بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونس کر انہیں بدترین زندگی گزارنے پر مجبور کر کے کٹھ پتلی انظامیہ اپنے ہی وضح کر دہ قوانین کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ نظر بند نوجوانوں کی رہائی کے عوض انکے اہلخانہ سے خطیر رقوم کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اکثرنظر بندوں کی صحت بگڑچکی ہے اور انہیں کسی قسم کو کوئی طبی امداد فراہم نہیں کی جا رہی۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ قابض انتظامیہ نے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو جیلوں، تھانوں اور تفتیشی مراکز میں پہنچا کر ان کے تعلیمی مستقبل کو بھی تاریک بنا دیا ہے۔