خبرنامہ کشمیر

غیر مشروط بات چیت ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہے، فاروق عبداللہ

سرینگر (ملت + آئی این پی) مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلی فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے تمام فریقوں سے غیر مشروط بات چیت اور پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات سے ہی مسئلے کا پائیدار حل نکل سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی وزیر یشونت سنہا کی قیادت میں وفد سے گفتگو کے دوران فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارت کو مذاکرات اور مفاہمت میں اب دیر نہیں کرنی چاہیئے۔ بھارتی حکومت یہ اعتراف کرنے سے انکاری ہے کہ کشمیر میں سیاسی مسئلہ ہے۔بھارتی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ اس کے انکار سے پیچیدگیاں بڑھ رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وادی کے تمام اسٹیک ہولڈرز اور پاکستان سے جامع مذاکرات کے بغیر مسئلہ حل نہیں ہوگا۔