خبرنامہ کشمیر

فاروق حیدر کی صدارت میں اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس (کل) ہوگا

مظفرآباد (ملت + آئی این پی) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی صدارت میں اسلامی نظریاتی کونسل آزاد جموں وکشمیر کا خصوصی اجلاس 09فروری 2017ء بروزجمعرات 11:00بجے صبح بمقام سپریم کورٹ بلڈنگ (کانفرنس روم)مظفرآباد منعقد ہو رہا ہے۔اجلاس میں چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل آزادجموں وکشمیر جسٹس محمد اعظم خان، فاضل اراکین کونسل سید مفتی کفایت حسین نقوی،علامہ سید غلام یٰسین شاہ گیلانی،مولانا محمد امتیاز صدیقی،مولانا محمد اسحاق خان مدنی،مولانا محمد خورشید خان،مولانا قاری عتیق الرحمٰن،چوہدری منصف ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر محمد اقبال مجددی ، سیکرٹری مالیات، سینئرممبر بورڈ آف ریونیوسیکرٹری قانون وانصاف ،پارلیمانی امور و انسانی حقوق کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔اجلاس میں شامل اسلامی نظریاتی کونسل کے قیام سے تا حال سفارشات پر عملدرآمد ،اسلامی نظریاتی کونسل اور کونسل سیکرٹریٹ سے متعلقہ زیر کا ر امور پر پیش رفت کا جائزہ اور رائج الوقت قوانین آزادجموں وکشمیر اوقاف ایکٹ مجریہ 1960،بیت المال پراپرٹی ایکٹ 1950ء پر غور کے علاوہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ،فرقہ واریت ،دہشت گردی اور اسلامی اتحاد پر غور وخوض کیا جائے گا۔