خبرنامہ کشمیر

فری کشمیر، فری خالصتان، فری آسام، بھارت کیلئے درد سر بن گئی

فری کشمیر، فری

فری کشمیر، فری خالصتان، فری آسام، فری ناگالینڈ مہم بھارت کیلئے درد سر بن گئی

لندن: (ملت آن لائن) لندن میں فری کشمیر، فری خالصتان، فری آسام اور فری ناگالینڈ مہم نے مودی سرکار اور بھارتی خفیہ اداروں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انتہاپسند مودی سرکار مہم روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، بھارتی میڈیا بھی چیخنے چلانے لگا۔بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، میڈیا بھی چیخنے لگا، تمام مشکلات کے باوجود پسے ہوئے طبقوں کیلئے مہم جاری رکھیں گے: لارڈ نذیر بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے انتہا پسند ہندوؤں نے حملہ آور ہونے کی کوشش کی اور مہم کو سبوتاژ کرنے کی بے سود کوشش کی۔ لارڈ نذیر کا کہنا ہے ڈرانے دھمکانے کی کوششیں رائیگاں جائیں گی، مہم کو پہلے سے زیادہ تیزی سے چلائیں گے اور اسے دوسرے شہروں تک بھی پھیلائیں گے۔ لارڈ نذیر نے بتایا کہ بھارت میں پسے ہوئے طبقے کے حقوق کیلئے شروع کی جانے والی مہم جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔

………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے ککر ناگ میں آپریشن شروع کردیا

سرینگر(ملت آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع اسلام آباد کے علاقے ککر ناگ میں ہفتے کے روز محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض فوجیوں نے ککر ناک کے علاقے وٹنارڑ کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی شروع کی جس کے سبب پہلے سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔