خبرنامہ کشمیر

قائد پاکستان نے ملک کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے کیلئے بھرپور کردارادا کیا

مظفرآباد(ملت + آئی این پی)مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ شیخ سراج منیرنے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کو بلامقاملہ پاکستان مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد پاکستان نے وزیراعظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ملک کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے کیلئے بھرپور کردارادا کیا۔جس وقت اقتدار سنبھالا خزانہ حالی تھا آج فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ملک دن بدن ترقی کر رہا ہے،عمران خان ملک میں ترقی کے دشمن ہیں وہ نہیں چاہتے کہ ملک اندھیروں سے نکلے جب بھی ملک بہتری کی جانب گامزن ہوتا ہے ،مخالفین سیاست دان خائف ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آتے ہیں اس سے قبل بھی مخالفین نے اسلام آباد کو جام کرنے کیلئے ہتھکنڈے اپنائے اور ترقی کی رفتار کو روکے رکھا،عوام جانتے ہیں ایسے لوگ کس کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف ملک کے سربراہ ہیں اس وقت بھی ریاست کی ترقی کیلئے کردارادا کر رہے ہیں عوام میاں محمد نوازشریف کو ملک کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونا عوام کا مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے انشاء اللہ مخالفین جو مرضی کر لیں ترقی کا پہیہ جام نہیں ہوگا۔