خبرنامہ کشمیر

لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی فائرنگ کے تناظر میں ’’شہدائے کشمیر کانفرنس ‘‘(آج)ہو گی

مظفرآباد(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر کی تشویش ناک صورتحال اور لائن آف کنٹرول ورکنگ باونڈری پر بھارتی فائرنگ سے نہتے شہریوں کی شہادتوں کے پیش نظر شہدائے کشمیر کانفرنس آج بروز بدھ منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان ہونگے ،گورنمنٹ ہائی سکول راڑہ مصطفی آباد نزد خبیب کالج مظفرآباد میں منعقدہ ہمایوں شہید ،برھان مظفر وانی کی یاد میں شہدائے کشمیرکانفرنس سے علاوہ وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار علی گیلانی ، وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز اور مختلف مکاتب فکر کے نمائندگان خطاب کرینگے۔ تقریب کا آغاز دن 00 : 1بجے ہو گا ۔ جس کی جملہ تیاریاں و انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے بینرز ، پینا فلیکس آویزاں کر دئیے گئے ہیں ۔