خبرنامہ کشمیر

لبریشن فرنٹ کے زیراہتمام عطیہ خون کے کیمپ کا انعقاد

لبریشن فرنٹ کے زیراہتمام عطیہ خون کے کیمپ کا انعقاد
سرینگر: (ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام شہدائے عالی کدل کی یاد میں حمید بلڈ بینک آبی گزر سرینگر میں منعقدکیاگیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیر کے عظیم جیالوں ‘ شہدائے عالی کدل جن میں ‘ شہید حریت شیخ عبدالحمید، شہید مشتاق احمد لون، شہید ایڈووکیٹ جمیل چودھری، شہید فیاض احمد شیخ، شہیدمشتاق احمد کوٹے، شہید منظوراحمد خان اور شہید غلام احمدشامل ہیں کی یاد میں آبی گزر سرینگر میں منعقدہ بلڈ بینک میں لبریشن فرنٹ کے قائدین و اراکین کے ساتھ ساتھ دانشوروں،قلم کاروں،تاجروں ،طلباء اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی اورخون کے عطیا ت جمع کرائے ۔ کیمپ کے موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے لبریشن فرنٹ کے قائدین نے کہا کہ شہید حریت شیخ عبدالحمید اور ان کے ساتھیوں نے اپنی جدوجہد و شہادت سے جو تاریخ رقم کی ہے وہ کشمیری قوم کا سرمایہ افتخار ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ذی شعورکشمیری ان شہداء کی قربانیوں سے صرف نظر نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ ہم ان شہداء کی قربانیوں کے امین ہیں اور اپنے اس عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر کی آزادی کے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔