خبرنامہ کشمیر

لگتا ہے مسرت عالم بٹ کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کی ڈگری جاری کی گئی ہے، یوسف تاریگامی

لگتا ہے مسرت عالم بٹ کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کی ڈگری جاری کی گئی ہے، یوسف تاریگامی
جموں (ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا کے لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے حریت رہنماؤں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مسلسل نظربند رکھنے پر کٹھ پتلی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ لگتا ہے سینئر حریت رہنماء اور مسلم لیگ کے سربراہ مسرت عالم بٹ کو پی ایس اے کی ڈگری دی گئی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوسف تاریگامی نے جو نام نہاد کشمیر اسمبلی کے رکن ہیں ایوان میں مقبوضہ علاقے میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے بے تحاشہ استعمال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مسرت عالم بٹ طویل عرصے سے نظربند ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ لگتا ہے کہ مسرت عالم بٹ کو پی ایس اے کی ڈگری دی گئی ہے۔ مسرت عالم بٹ پر 36 مرتبہ کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیاگیا ہے اور وہ جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں مسلسل نظربند ہیں ۔ انہیں 2010 ء کے عوامی انتفاضہ میں گرفتار کیاگیا تھا جس کے بعد سے وہ مسلسل نظربند ہیں اس دوران انہیں صر ف 40 روز کیلئے رہا کیاگیا ۔ یوسف تاریگامی نے کہاکہ سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فارو ق اور دیگر حریت رہنماء بھی مسلسل گھروں میں نظربند ہیں۔