خبرنامہ کشمیر

مارچ روکا گیا تو دھرنا دیں گے، حریت رہنماؤں کا اعلان

مقبوضہ کشمیر:(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں چالیس روز بعد بھی کرفیو نافذہے،حریت رہنمائوں کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے،اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے دفتر تک ہونے والے مارچ کے شرکاء کو روکا گیا تو 3روز کے لئے دھرنا دیا جائےگا ۔ مقبوضہ کشمیر میں آج بھی کرفیو نافذ ہے،حریت رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے دفتر تک مارچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، احتجاجی مارچ روکنے کیلئے کٹھ پتلی انتظامیہ نے سری نگر میں اقوام متحدہ کے دفتر تک جانے والے تمام راستے بند کردیئے ہیں- مقبوضہ کشمیر میں 40 ویں روز بھی کشیدگی برقرار ہے ، کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر عالمی توجہ دلانے کیلئے حریت رہنماؤں نے سری نگر میں اقوام متحدہ کے دفتر تک مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے، کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے مارچ روکے جانے پر 72 گھٹنے احتجاجی دھرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ مارچ روکنے کیلئے سری نگر میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے ،اقوام متحدہ کے دفتر تک جانے تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں۔