خبرنامہ کشمیر

متاثرہ خواتین 27برس گزرنے کے باوجود انصاف کی منتظر ہیں،ایمنسٹی انٹرنیشنل

بھارتی عدلیہ سے

متاثرہ خواتین 27برس گزرنے کے باوجود انصاف کی منتظر ہیں،ایمنسٹی انٹرنیشنل

نئی دہلی(ملت آن لائن) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کنن پوشپورہ اجتماعی آبرو ریزی کی متاثرہ خواتین 27برس کا ایک طویل عرصہ گزرنے کے باجود انصاف کی منتظر ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کیبھارتی فوجیوں نے 1991میں 23فروری کی رات کو کنن پوشپورہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران 100کے قریب خواتین کی اجتماع آبرو ریزی کی تھی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارتی شاخ کی پروگرام ڈائریکٹر اش متہ باسو نے نئی دلی میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ستائیس برس گزرنے کے باوجود کنن پوشپورہ اقعے کے مجرموں کو سز ا نہ ملنا ناانصافی کی انتہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کو تاحال سز ا نہ ملنا اس بات کا بھی پتہ دے رہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مجرموں کو جواب دہی سے کس قدر استشنیٰ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت، کٹھ پتلی انتظامیہ اور بھارتی فوج نے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کے تمام راستے بند کر دیے ہیں۔ Asmita Basu کہا کہ پانچ متاثرہ خواتین انصاف ملنے کی آس لگائے اب تک وفات پا چکی ہیں۔ اش متہ باسو نے کہا کہ کنن پوشپورہ واقعے کی ایک غیر جانبدارانہ تحقیقات اور موثر تحقیقات ہونی چاہئیں اور مجرموں کا مقدمہ سول عدالت میں چلنا چاہیے۔