خبرنامہ کشمیر

متاثرین منگلا ڈیم کی قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں: راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ متاثرین منگلا ڈیم کی قربانیوں کا کوئی نعم البدل ہو ہی نہیں سکتا، متاثرین کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ۔ حکومت متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے کوشاں ہے۔ میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی کو کرپشن سے پاک کریں گے۔ میرپور کے تمام مسائل عوام کا حل عوام کی دہلیز پر کریں گے۔ گڈ گورنس ، میرٹ کی بحالی اور کرپشن فری ریاست کا تصور لیکر حکومت میں آئے ہیں، اپنے منشور سے ایک قدم آگے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے پانچ سال اس اعتماد پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے نیوسٹی میں لینڈ سلائڈنگ اور مکانات کے زمین بوس ہونے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز علی خان کو ایک ہفتہ میں لینڈ سلائڈنگ کی روک تھام اور مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کے عملی اقدامات کی ہدایت کر دی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے متاثرین منگلا ڈیم کے وفد سے گفتگو میں کیا۔ نیوسٹی کے وفد نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔ وفد میں متاثرین منگلا ڈیم ینگ ایکشن فور م کے جنرل سیکرٹری و سینئر صحافی سردار عتیق سدوزئی، نائب صدر مسلم لیگ (ن) ڈویژن میرپور راجہ محمد علی، رہنماء مسلم لیگ ن راجہ رب نواز شامل تھے۔ وفد نے وزیر اعظم کو نیوسٹی میں لینڈ سلائڈنگ کے حالیہ واقعات اور متاثرہ خاندانوں کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایم ڈی ایچ اے کی فرائض سے غفلت اور سست روی سے آگاہ کیا علاوہ ازیں وفد نے وزیراعظم سے ذیلی کنبہ جات، سوئی گیس اور ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے حوالہ سے بھی بات چیت کی۔ اس موقع پروزیراعظم نے کہا کہ نیوسٹی میں لینڈ سلائڈنگ اور مکانات کے زمین بوس ہونے کے واقعات افسوس ناک ہیں ، انتظامیہ اور ایم ڈی ایچ اے حکام عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ دورہ میرپور کے موقع پر نیوسٹی کا وزٹ کر کے عوام کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیں گے اور مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرپور کے ایک ایک مسئلہ سے بخوبی آگاہ ہوں اور اہل میرپور کے مسائل کے حل کیلئے حکومت پوری تندہی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی اے اور منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی کو کرپشن فری ادارے بنائیں گے ، عوام پراپگنڈوں پر کان نہ دھریں نیوسٹی ڈگری کالج، ہسپتال اور ایم ڈی ایچ اے کے حوالہ سے پراپیگنڈوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔وفد نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی پالیسیوں کی تعریف کی اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بہترین اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے ریاست کے عوام کو دوررس فوائد حاصل