خبرنامہ کشمیر

متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

مظفرآباد(ملت + آئی این پی)آزادی پسند جماعت متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام 22اکتوبر یوم سقوط مظفرآباد کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ،مذہب کی بنیاد پر قتل عام ،قبائلی حملے کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی،اقوام متحدہ ،یورپی یونین اور دنیا کی آزادی لیذ اقوام ریاست جموں وکشمیر کی وحدت کو بحال ،غیر ملکی قابض افواج کے انخلاء ریاستی وسائل پر کشمیری عوام کے حق ملکیت کو تسلیم کروانے کیلئے غیر مشروط حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،مقررین کا خطاب ،22اکتوبر 1947کو مظفرآباد پر ہونے والے قبائلی حملے اور قتل عام کے خلاف آزادی پسند جماعت متحدہ کشمیر پیپلزنیشنل پارٹی کے زیر اہتمام زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہریں نے بینرز اور پی این پی کے پرچم اُٹھا رکھے تھے اور وہ قبائلی یلغار،قتل و غارت گری اور جبری تقسیم کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے ۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی این پی کے راہنماؤں اشتیاق احمد، راجہ مقبول خان، آصف کشمیری، فہیم احمد، عماد خان مغل،حماد احمد،نثار احمد،محمد صدیق ودیگر نے کہا کہ تقسیم کشمیر کی بنیاد 22اکتوبر کو قبائلی حملے کی وجہ سے رکھی گئی،قبائلی درندوں نے مظفرآباد شہر کو لوٹنے کے بعد آگ لگا دی لوگوں کا قتل عام کیا گیا جبکہ خواتین کے ساتھ ریپ اور انہیں اغواء کر لیا گیا۔مقررین نے کہا کہ لوٹ مار کرنے والے کشمیریوں کے کیسے خیر خواہ ہو سکتے ہیں،کشمیری 69سالوں سے جبری تقسیم ،غلامی،غربت، جہالت کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،کشمیریوں کو نہ صرف تقسیم کرکے غلام بنایا گیا بلکہ انکے وسائل پر قبضہ کر کیا گیا،پی این پی ریاست کی وحدت کو بحال ،غیر ملکی افواج کے انخلا اور ریاستی وسائل پر کشمیری عوام کا حق ملکیت تسلیم کروانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،اقوام متحدہ کشمیریوں کو تسلیم شدہ غیر مشروط حق خودارادیت دینے کا دعدہ پورا کریں۔