خبرنامہ کشمیر

محکمہ صحت کے 454ملازمین کو ہیلتھ الاؤنس سے محروم رکھنا ملازمین سے سراسر ناانصافی ہے

میرپور(آئی این پی) محکمہ صحت کے 454ملازمین کو ہیلتھ الاؤنس سے محروم رکھنا ملازمین سے سراسر ناانصافی ہے تنظیم غیرجریدہ ملازمین ضلع میرپور محکمہ صحت کے غیرجریدہ ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھے گی ۔ تنظیم غیرجریدہ ملازمین ضلع میرپور سیکرٹری مالیات سے ایک مرتبہ پھر پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ محکمہ صحت کے 454ملازمین کو فوری طور پر ہیلتھ الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کرئے ۔ ہیلتھ الاؤنس محکمہ صحت کے ملازمین کا بنیادی حق ہے اور انہیں ان کے حق سے محروم رکھنا ظلم ہے ۔ اگر ملازمین کو ان کے حقوق نہ دئیے گئے تو پھر تنظیم غیرجریدہ ملازمین ضلع میرپو ر بھی اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ مل کر احتجاجی میدان لگائے گی اور ضلع میرپور کی مشینری جام کرنے پر مجبور ہو جائیگی ۔ ان خیالا ت کااظہار صدر تنظیم غیرجریدہ خواجہ لیاقت علی اور سینئر نائب صدر غیرجریدہ ملک ارشد محمود ، نائب صدر صدر کملاق ، سیکرٹری جنرل شاہد سلہریا نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔