خبرنامہ کشمیر

مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس 5اپریل کو راولپنڈی میں طلب کر لیا

مظفرآباد (ملت آن لائن + آئی این پی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدرسردار عتیق احمد خان نے مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کا ایک ہنگامی اجلاس گلگت بلتستان ودیگر امورپرغور کے لیے پانچ اپریل بروز بدھ بوقت صبح دس بجے بمقام اللہ دین ہال 6روڈ راولپنڈی میں طلب کر لیا ہے۔اس بات کا اعلان مسلم کانفرنس پبلسٹی بورڈ کے سیکرٹری جنرل ہاورن آزاد نے مظفرآباد میں پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام مرکزی عہدیداران،تمام شعبہ جات کے چیئرمین صاحبان ،ڈویژنل ،ضلعی اور سرکل ہاء کے صدور سمیت تمام مجلس عاملہ کے ممبران آزاد کشمیر بھر اور مقیم پاکستان اس اہم اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں وفاقی حکومت کی طرف سے تقسیم کشمیر کی کوششوں اور سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے حتمی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔