خبرنامہ کشمیر

مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاء میں کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے،مختار وازہ

سرینگر: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماء اور جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرجنوبی ایشیاء میں کشیدگی اور عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مختاروازہ نے کولگام اور اسلام آباد کے علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کے دوران مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و سلامتی کے قیام کیلئے دیرینہ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ۔ انہوں نے بھارت پر زوردیا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر اپنی ہٹ دھرمی ترک کرتے ہوئے اس دیرینہ تنازعے کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے ۔ انہوں نے جاری عوامی انتفادہ کے وران کشمیری عوام کے عزم اور جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام نے اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں ہر گز رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا ۔