خبرنامہ کشمیر

مسئلہ کشمیر دو قومی نظریہ پر مبنی تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈہ ہے، آسیہ اندرابی

مسئلہ کشمیر دو قومی نظریہ پر مبنی تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈہ ہے، آسیہ اندرابی
سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر دو قومی نظریہ پر مبنی تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈہ ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آسیہ اندرابی نے سرینگر میں ایک سیمینار کے دوران پارٹی کارکنوں اور اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ہم پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں ۔ سیمینار کا اہتمام مسلم دینی محاذ کے سربراہ ڈاکٹر محمد قاسم فکتو کی غیر قانونی نظربندی کو 25 برس مکمل ہونے کے موقع پر کیاگیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹر قاسم فکتو کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کو سیاسی انتقام قراردیتے ہوئے کہاکہ انہیں ان کے سیاسی نظریات کی وجہ سے مسلسل جیل میں رکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر قاسم فکتو 1931ء سے واحد ایسے شخص ہے جن کی بھارتی جیلوں میں نظربندی کے نظربندی کے 25برس مکمل ہو گئے ہیں ۔ سیمینار سے تحریک خواتین کشمیر کے سربراہ زمرودہ حبیب اور دختران ملت کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے بھی خطاب کیا اور ڈاکٹر محمد قاسم فکتو کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور داخلہ راج ناتھ سنگھ کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں چاہیے کیوں کہ ہم مسلمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیری عوام کے خلاف بھارتی فوج کی طرف سے شروع کئے گئے آپریشن آل آؤٹ سے بھارت کو ازخود کشمیر سے باہر جانا پڑے گا۔
نئی دہلی، عدالت نے شاہد یوسف کے عدالتی ریمانڈ میں 7 مارچ تک توسیع کردی
نئی دہلی کی ایک عدالت نے ممتاز آزادی پسند رہنما سید صلاح الدین کے فرزند سید شاہد یوسف کے عدالتی ریمانڈ میں 7مارچ تک توسیع کر دی ہے۔ سید شاہد یوسف کو بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے )نے ایک جھوٹے مقدمے میں گزشتہ تین ماہ سے زائد عرصے سے گرفتار کر رکھا ہے اور وہ اس وقت نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑجیل میں ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید شاہد یوسف کے اہلخانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ این آئی اے شاہد یوسف کے خلاف کچھ ثابت کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور وہ بلا وجہ ان کی نظر بندی کو طو ل دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ شاہد یوسف کی سلامتی کے بارے میں فکر مند ہیں۔ اہلخانہ نے کہا کہ جیل انتظامیہ نے شاہد یوسف دیگر کشمیری نظر بندوں کو ایک بار سخت تشدد کا نشانہ بنا یا تھا۔