خبرنامہ کشمیر

مسئلہ کشمیر کو برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں اجاگر کرنے کیلئے متحد ہو کر کام کریں

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر تارکین وطن کے مسائل حل کرنے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے تارکین وطن مسئلہ کشمیر کو برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں اجاگر کرنے کے لیئے متحد ہو کر کام کریں تارکین وطن کو آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے لیئے جملہ سہولیات مہیا کریں گے اور تارکین وطن کی سرمایہ کاری کو قانونی تحفظ مہیا کرنے کے لیئے انویسٹمنٹ بورڈ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اوورسیز کمیشن قائم کر کے اس کے تحت ہر ضلع میں اوورسیز کمشنر تعینات کیئے جائیں گے برطانیہ میں مقیم تارکین وطن ملک کی ترقی ،خوشحالی اور تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیئے ناقابل فراموش کردار ادا کر رہے ہیں وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان کشمیر ہاؤس میں برطانوی لارڈ قربان حسین سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ تارکین وطن ہمارا سرمایہ ہیں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ان کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے حکومت آزادکشمیر تارکین وطن کے مسائل اور مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے ان مسائل اور مشکلات کے حل کے لیئے ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں حکومت تارکین وطن کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے انہوں نے کہا کہ تارکین وطن مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیئے متحد و منظم ہو کر کام کریں اس وقت مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے نہتے کشمیریوں نے بھارتی گولیوں کا مردانہ وار مقابلہ کر کے بھارت کو شکست سے دوچار کر دیا ہے اہل کشمیر نے پرامن جدوجہد کے دوران لازوال قربانیاں پیش کر کے بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے مقبوضہ کشمیر میں بدترین بھارتی مظالم ،انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور جنگی جرائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے خاص طور پر برطانیہ میں مقیم کشمیری بھارتی جنگی جرائم رکوانے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر خطہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے جامع حکمت عملی اختیار کیئے ہوئے ہے آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں تارکین وطن ان مواقوں سے فائدہ اٹھائیں حکومت انہیں مکمل تحفظ اور سہولیات مہیا کرے گی تارکین وطن کی آزاد خطہ میں سرمایہ کاری سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے اور خطہ میں معاشی و اقتصادی سرگرمیاں تیز ہوں گی ملک اور ریاستیں کاروباری سرگرمیوں سے ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ آزاد خطہ میں میرٹ کی بحالی کے لیئے حکومت نے جاندار اقدمات اٹھائے ہیں اور نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کے مواقع مہیا کرنے کے لیئے مزید ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے اس موقع پر لارڈ قربان حسین نے اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حل کے لیئے حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا بھرپور خیر مقدم کیا اور تحریک آزادی کشمیر کے لیئے حکومتی کوششوں کو سراہتے ہوئے تارکین وطن کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔لارڈ قربان نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کی طرف سے محکمہ تعلیم میں اصلاحات ،آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نو ،اعلیٰ عدلیہ میں میرٹ کے مطابق تقرریاں لائق تحسین ہیں تارکین وطن بالخصوص پارلیمنٹیرین میں یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ جس طرح آزادکشمیر میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں اسی طرح تارکین وطن کے مسائل بھی حل ہوں گے