خبرنامہ کشمیر

مسرت عالم بٹ کی غیر قانونی نظربندی کیخلاف ہائی کورٹ میں عرضداشت دائر

مسرت عالم بٹ کی غیر قانونی نظربندی کیخلاف ہائی کورٹ میں عرضداشت دائر

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں سینئر حریت رہنماء اور مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کے خلاف کشمیر ہائی کورٹ میں ایک عرضداشت دائر کی گئی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسرت عالم بٹ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں نظربند ہیں ۔ مسرت عالم بٹ کے چچا کی طرف سے دائر عرضداشت میں کہاگیا ہے کہ انکے بھتیجے پر بار بار کالا قانون پی ایس اے لاگو کر کے انکی غیر قانونی نظربندی کو طول دیا جارہا ہے جس سے انکے انسانی حقوق بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔عرضداشت میں کہاگیا ہے کہ یکے بعد دیگر ان پر لاگو کئے گئے کالے قانون کے تحت نظربندی غیر قانونی ہے اور قانون اور آئین کے تحت انہیں حاصل حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ عرضداشت میں کہاگیا ہے کہ بھارتی سپریم کے احکامات کے مطابق غیر قانونی سے متاثر شخص مالی امداد کا حق دار ہوتا ہے ۔ عرضداشت میں مسرت عالم بٹ پرگزشتہ سال 14نومبر کو لاگو کیاگیا کالا قانون کالعدم قراردیتے ہوئے انکی رہائی کی استدعا کی گئی ہے کیونکہ ان پرانے الزامات کے تحت کی یہ پی ایس اے عائد کیاگیا ہے ۔ عرضداشت میں کٹھ پتلی انتظامیہ کو بھی مسرت عالم بٹ کو بار بار نظربند کرنے سے روکنے کی ہدایت جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔ مسر ت عالم بٹ کے چچا نے چیف جسٹس بدر دریز احمد اور جسٹس علی محمد ماگر ے پر مشتمل ایک ڈویژنل بینچ میں دائر کی ہے۔