خبرنامہ کشمیر

مسلم لیگ ( ن)کے جماعتی انتخابی عمل سے جمہورت پروا ن چڑھے گی: فاروق احمد طاہر

راولپنڈی (ملت + آئی این پی) آزاد کشمیر اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر نے مسلم لیگ ( ن)کے جماعتی انتخابی عمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جمہورت پروا ن چڑھے گئی اور مسئلہ کشمیر کا حل بھی وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کی قیادت میں ہو گا ۔ اُنھوں نے نو منتخب پارٹی صدر سمیت جملہ عہدیداران کو اپنی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے ان توقعات کا اظہار کیا کہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کی کامیابی کیلئے مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔