خبرنامہ کشمیر

مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادکشمیرکے اندرمیرٹ کوفروغ دے کر فلاحی ریاست بنائے گی

کوٹلی (ملت + آئی این پی) آزادکشمیرکے قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدخان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیرکے اندرمیرٹ کوفروغ دے کرمساوی بنیادوں پرخطہ کے اندر تعمیروترقی کاعمل شروع کرکے فلاحی ریاست بنائیگی جہاں ہرشخص کوانصاف ملے گاحقدارکواس کاحق ملے گابلدیاتی انتخابات لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے باعث نہ کرواسکے اپریل2017تک بلدیاتی انتخابات کاانعقادکروائیں گے اورکئی مسائل چھوٹی سطح پرہی حل ہوجایاکرینگے تعلیمی پیکج کوختم نہیں کیاالتوامیں رکھاہے سابقہ حکومت نے پیکج تودیامگراس کے لیے بجٹ نہیں رکھاہمارے پاس 20ارب کے ایسسٹس ہونے چاہیں تھے مگراب صورتحال یہ ہے کہ ڈویلپمنٹ کے بجٹ سے ملازمین کوتنخواہیں اورپنشن ادا کی جارہی ہے کھوئیرٹہ میں تعلیمی پیکج کے تحت 30کالج دیئے گئے یہ توخوش آئندبات ہے مگراس کے لیے نہ توعمارتیں اورنہ ہی پوراسٹاف ہے میں نے الیکشن مہم میں بھی کہاتھاکہ تعلیمی پیکج میں فراڈکیاجارہاہے اب پیپلزپارٹی والے ہڑتالیں کرنے کی باتیں کررہے ہیں میں ان سے کہتاہوں کہ وہ میں تعلیمی پیکج کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے بجٹ دے ہم تعلیمی پیکج کوالتوامیں نہیں رکھیں گے سابقہ دورمیں کشمیربینک اورمتاثرین ڈیم اوربجلی کے پیسے بھی اڑادیئے گئے اس وقت ہمیں22ارب کابجٹ نظام چلانے کے لیے چاہیے مگروہ ہمارے پاس موجودنہیں پیپلزپارٹی کی حکومت نے بادشاہوں کی طرح آرڈرجاری کرتی رہی اس نے جوسڑکیں دی ہیں دس سال کابجٹ بھی لگائیں توبھی وہ سڑکیں مکمل نہیں ہوسکتیں جاریہ منصوبوں میں سے موجودہ بجٹ میں ایک حلقہ کی سڑکیں بھی نہیں بناسکتے میڈیکل کالجزتودے دیئے گئے مگرسالانہ فی میڈیکل کالج 4کروڑروپے ڈویلپمنٹ کے بجٹ سے دیئے جارہے ہیں۔ اب ہم سوچ رہے ہیں کہ میڈیکل کالجزچلانے کے لیے پچاس فیصدنشستیں سیل فنانس پررکھیں بجلی کانظام بھی سابقہ دورمیں درہم برہم کیاگیاعام پبلک کے ذمہ چارارب روپے کے جبکہ سرکار ی اداروں کے ذمے بجلی کے دوارب روپے کے بقایاجات ہیں بجلی کے بل کی ادائیگی میٹرپرہونی چاہیے سردارسکندرحیات خان ریاست جموں کشمیرکااثاثہ ہیں ان کے آزادکشمیراورضلع کوٹلی اورہم سب پربہت احسانات ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ بارکوٹلی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرانہوں نے 2لاکھ روپے بارکودینے کااعلان بھی کیا۔تقریب سے وزیرمال بحالیات سردارفاروق سکندر،صدربارخواجہ افتخارحسین بٹ،جنرل سیکرٹری راجہ شہناز،وقارسلطانی،ضلع قاضی محموداخترودیگرنے بھی خطاب کیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشید،ایس پی چوہدری محمدمنیر،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمود،اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجدحسین،ڈی ایس پی چوہدری عنصرعلی،سیشن جج راجہ طارق جاوید،سول ججزخان سکندر،چوہدری شبیر،سیکرٹری قانون(ر) سرداراشرف،مرزانثاراحمد،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردارمظہراقبال،مرزامحمدسعید،ریاض نویدبٹ،راجہ نجیب، محبوب الہیٰ،چوہدری الیاس،لیاقت مغل،خورشیدقادری،ملک سلیم، پی پی سلیم منہاس،ظہیربابرچغتائی،زبیربٹ،حق نوازبٹ،مس تعظیم ایڈووکیٹ،راجہ امتاز،نصیرراٹھور،اشعرعلی راٹھور،حبیب راٹھور،ملک زراعت،عزیزرتالوی،حبیب آفاقی، راجہ رضوان،عارف ناز،مشہودمحمود،ملک اصغرسیٹھی،راجہ امتیاز،زاہدالحسن سمیت درجنوں وکلاء وشہریوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدنے کہاکہ کوٹلی بارکاممبرہونے پرہمیشہ فخررہا وکلاء سوسائٹی کانمائندہ طبقہ ان کی ڈگری انہیں حق وانصاف کی بات کرنے کادرس دیتی ہے باشعور طبقہ ہونے کے ناطے وکلاء حکومت کی رہنمائی کریںآپ کے فورم سے اٹھنے والی آوازمیں طاقت ہوتی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت تحریک آزادی کشمیرکوآگے بڑھائے گی مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کی بھرپورحمائت جاری رکھیں گے آزادی کی تحریکیں روزروزنہیں چلتیں نہ ہی وہ توانارہتی ہیں مگرکشمیرکی آزادی کی تحریک کے اندرآج بھی وہی جوش وولولہ ہے گزشتہ ایک سو تیس دنوں کے اندر ایک سوتیس سے زائدنوجوان شہیدکئے گئے انہوں نے کہاکہ جب ہم نے سردارمسعودخان کوریاست کاصدربنایا توبہت سارے دوستوں کی خواہش تھی کہ کسی اورکوصدربنایاجائے مسلم لیگ ن کی بھی ذاتی خواہش تھی کہ سردارسکندرحیات خان کوصدربنایاجائے مگرن لیگ کی حکومت نے اورہمارے قائد میاں محمدنوازشریف نے سردارمسعودخان کااس لیے انتخاب کیاتاکہ تحریک آزادی کشمیرکوسفارتی سطح پرمضبوط کیاجاسکے سردارمسعودخان کوریاست کاصدربنانے سے عالمی سطح پرتحریک آزادی کشمیرکوتقویت ملی سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے بھی سردارمسعودخان کے ریاست کاصدربننے کی بھرپورحمائت کی سردارمسعودخان سفارتکار ی کاوسیع تجربہ رکھتے ہیں اقوام متحدہ اوربرسلز،چین میں بھی کامیاب سفارتکاری کرچکے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم میرٹ کوفروغ دینگے جب ہماری حکومت بنی توتین ماہ کے بعدورکرزکہنے لگے کہ حل چل نظرنہیںآرہی ہم جھکڑنہیں چلاناچاہتے آرام سکون سے کام کرینگے قانون کے مطابق کام ہوگاماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے انتقام نہیں لیں گے ایڈھاک بھرتی کرناہماراحق ہے اگروہ شخص پبلک سروس کمیشن میں فیل ہوگاتوفارغ ہوگا ہم اجتماعی تبدیلی لاناچاہتے ہیں ماضی میں تعمیروترقی کے نام پرچارحلقوں چڑہوئی،چکسواری،کھاوڑہ،راولاکوٹ کونوازاگیا ہم آبادی کی بنیادپربجٹ تقسیم کرناچاہتے ہیں نیلم آزادکشمیر کے رقبے کا46فیصدحصہ ہے ا س کے لیے زیادہ بجٹ مختص کرینگے ماضی میں صرف لوکل گورنمنٹ کے بجٹ سے ایک حلقہ میں سترکروڑروپے خرچ کیے گئے باقی حلقوں کوپچا س پچا س لاکھ ملے ہم یہ تفریق ختم کرینگے انہوں نے کہاکہ کوٹلی کوعدلیہ کے اندرنمائندگی ملنی چاہیے ججزکی تقرری کااختیارہائیکورٹ کے پاس چلاگیاہے جس میں وزیراعظم اوروزیرقانون کاکوئی عمل دخل نہیں ہم اس مطالبہ کی بھرپورحمائت کرتے ہیں کہ کوٹلی کوعدلیہ کے اندربھرپورنمائندگی ملے وکلاء کی ضرورت کی حد تک پلاٹ فراہم کرینگے اس کے لیے پلان تیارکرلیاہے کوٹلی میں سپریم کورٹ کارجسٹری آفس کھولنے کی کوشش کرینگے ہائی کورٹ کے ججزجومیرپورمیں تشریف لاتے ہیں ان کی تعدادمیں اضافہ کرینگے تاکہ مقدمات کوجلدنمٹایاجاسکے انہوں نے کہاکہ احاطہ کچہری کے لیے پانچ لاکھ کی لاگت کی ایک سکیم مرتب کرینگے تاکہ یہاں شیڈزوغیرہ بنانے کے ساتھ ساتھ احاطہ کچہری کوخوبصورت بناجاسکے۔ وزیرمال بحالیات سردارفاروق سکندرنے کہاکہ ڈسٹرکٹ بارکوٹلی نے نامی گرامی سیاستدان اوروکلاء پیداکئے وکلاء کی آوازکوطاقتورسمجھاجاتاہے وہ کوٹلی کے لیے الگ حلقہ،سپورٹس سٹیڈیم اورعدلیہ کے اندرضلع کوٹلی کی بھرپورنمائندگی کے حوالہ سے آوازبلندکریں تاکہ ضلع کوٹلی کے لیے حکومت سطح پراقدامات کیے جاسکیں انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال افسوس ناک ہے سمجھ نہیںآرہی کہ نکیال سیکٹرہی کوکیوں ٹارگٹ کیاجاتاہے دوہفتوں میں وہاں دس سے زائدافرادشہیداوردرجنوں زخمی ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی کے لیے ہم سب کومتحدہوجاناچاہیے کشمیرآزادہوگااورپاکستان کاحصہ بنے گا۔