خبرنامہ کشمیر

مسلم لیگ کا بھارت اور کشمیر کی مختلف جیلوں میں نظربندکشمیریوں کی حالت زارپراظہارتشویش

مسلم لیگ کا بھارت اور کشمیر کی مختلف جیلوں میں نظربندکشمیریوں کی حالت زارپراظہارتشویش

سرینگر(ملت آن لائن) مسلم لیگ جموں و کشمیر نے بھارت اور کشمیر کی مختلف جیلوں میں نظربندکشمیریوں کی حالت زار پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر گذرتے دن کے ساتھ ان کے مصائب اور مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مسلم لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری نظربندوں کو ذہنی اذیت دینے کے لئے نت نئے حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابض انتظامیہ نظربندوں کی ضروریات سے غفلت برتنے کے ساتھ ساتھ انہیں طبی سہولیات سے محروم رکھ کران کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہی ہے۔انہوں نے مسرت عالم بٹ، ڈاکٹرمحمد قاسم فکتو، ڈاکٹر شفیع شریعتی، غلام قادر بٹ، محمد یوسف میر، عبدالاحدپرہ ،محمد رفیق گنائی،اسداللہ پرے،حکیم شوکت، معراج الدین نندا، مولوی سجاد،تنویر احمد وار، عبدالرشید بٹ، سجاد احمد ناو، فیاض احمد طلاق، بشارت احمد میر،عاشق حسین بٹ، حاجی غلام احمد پرے، ثناء اللہ ڈار، دانش احمد ڈار، شہزاد احمد ڈار، ہلال احمد پرے، محمد عارف پرے، پرویزاحمد پرے، ظہور احمد ڈار، نثار احمد ڈار، شبیر احمد ڈار، محمد یونس ڈار، محمد اقبال وانی، فیاض احمد کمار، دانش گوجری، عبدالحمید پرے، مشتاق احمد ہرہ، ریاض احمد میر، مشتاق احمد کھانڈے، جہانگیر رشید، محمد سلیم پرے، پرویزاحمد پرے، رمیز احمد پرے،سجاد احمد بیگ، شیخ محمد رمضان، کامران یوسف، ، خان سوپوری،راجہ کلوال،امیر حمزہ شاہ، حفیظ اللہ میر، محمد یوسف فلاحی، شکیل احمد بٹ، منظور احمد نجار،منظور احمد بٹ، عاطف احمد، رئیس احمد میر، سلمان یوسف،سجاد احمد بیگ، مد ثر رشید، منظور احمد پرے، عرفان احمد ڈار، عاقب احمد میر، عاشق حسین میر، ناصر عبداللہ، محمد اقبال وانی، بشیر احمد صالح، مفتی ندیم، بشیر احد صوفی،سرجان برکاتی، شکیل احمد ایتو اور دیگر نظربندوں کے عزم و استقلال کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کو قوم کا قیمتی سرمایہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جس طرح تمام مصائب و مشکلات کا مقابلہ کر کے اپنے موقف پر چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں اس کا ثمر عنقریب قوم کوملے گا کیونکہ قوموں کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہوتی ہے۔انہوں نے اقوام عالم اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی رہائی کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں ۔