خبرنامہ کشمیر

مسلم کا نفرنس تقسیم کشمیر کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیگی

مظفرآباد (ملت آن لائن + آئی این پی) آل جموں و کشمیر مسلم کا نفرنس شعبہ خوتین کی سیکرٹری جنرل محترمہ افشاں سعید چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم کا نفرنس تقسیم کشمیر کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیگی ، صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت کشمیریوں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے ، مسلم کا نفرنس کشمیریوں کے حقوق کی محافظ جماعت ہے اور اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے دنیا بھر میں آواز بلند کرتے رہیں گے ، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے، اور اس کو کوئی مائی کا لعل مسلم کانفرنس کی موجودگی میں تقسیم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا ، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی قیادت نے ہمیشہ کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منظم جدوجہد کی ہے اور یہ جدوجہد جاری و ساری رہے گی، گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی سازشوں سمیت اہم قومی امور پر صدر جماعت سردار عتیق احمد خان نے مسلم کانفرنس کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا خوش آئند فیصلہ کیا ہے ، مسلم کانفرنس عوامی مشاورت سے مثبت لائحہ عمل طے کریگی ، صدرجماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں مسلم کانفرنسی کارکنان و عہدیداران ریاستی عوام کے حقوق اور کشمیر کی آزادی کی منظم جدوجہد کرتے رہیں گے۔