خبرنامہ کشمیر

مشتاق احمد منہاس نے آفس میں مصروف دن گزارا

مظفرآباد (ملت آن لائن + آئی این پی) آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت مشتاق احمد منہاس نے منگل کے روز آفس میں مصروف دن گزار۔ آزادکشمیر بھر سے آئے ہوئے مختلف عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں۔ وزیر اطلاعات نے عوامی مسائل سنے اور موقع پر عوام کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ انہوں نے سائلین کی درخواستوں پر فوری احکامات دےئے ۔ اس موقع پر مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ لے کر آئے ہیں عوام کی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت اور تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کےئے گئے وعدوں پر سو فیصد عمل ہوگا اور ریاست کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کا جذبہ لے کے لئے ہیں اور ہمیں عوام کی خدمت کے مشن کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ آزادکشمیر میں تحریک آزادی، گڈگورننس اور تعمیروترقی حکومت کی ترجیحات ہیں جن کی تکمیل کے لئے حکومت جامع منصوبہ بندی کے تحت کام کر رہی ہے۔