خبرنامہ کشمیر

مشتاق منہاس کی پاکستا ن فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے نو منتخب صدر کو مبارک باد

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے پاکستا ن فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے نو منتخب صدر افضل بٹ کو مبارک باد دی ہے ۔اپنے تہنیتی پیغام میں راجہ مشتاق منہاس نے کہاکہ افضل بٹ کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے صحافت کی آزادی اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جو لازوال جدوجہد کی ملک کی صحافی برادری اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اٖفضل بٹ قومی صحافت کے سرخیل ہیں اور امید ظاہر کی کہ وہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔