خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ وادی میں کشمیری تحریک تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں: شاہ غلام قادر

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی و مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ( ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کشمیری تحریک تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیرمیں شہید ہونے والوں کو پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں دفن کیا جاتا ہے اس سے بڑھ کر جذبہ پاکستانیت کی اور کیا مثال ہو سکتی ہے بانی پاکستان نے کشمیر بارے اپنے تاریخ ساز الفاظ میں کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ان خیالات کا اظہار شاہ غلام قادر نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزاد ی کشمیر اس وقت نازک مراحلہ میں داخل ہو چکی ہے بھارتی درندہ صفت فوج مقبوضہ کشمیر کے اندر قتل و غارت گری اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر کے مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے گذشتہ بارہ عشروں سے مقبوضہ کشمیر کے اندر نافذ کرفیو سے بے بس مظلوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے مسلم لیگ ن کی نو منتخب حکومت آزاد کشمیر میں عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار اداء کرے گی میرٹ کی بالا دستی، عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے اور عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچائے گی انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت میا ں نواز شریف کی قیادت میں حقیقی تعمیر وترقی کے نئے منصوبے شروع کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے عوام کو تعمیر و ترقی کی نئی جہتوں سے روشناس کرائے گی مسلم لیگ ن کی حکومت آزاد خطہ میں گڈ گورنس کے قیام کے ساتھ کرپشن فری سوسائیٹی کا قیام کرے گی تاکہ عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو سکے ۔