خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ وادی: پیلٹ گن سے ایک اور نوجوان شہید، اضافی فورسز تعینات

سری نگر: مقبوضہ وادی میں 86 دن سے جاری بھارتی فورسز کے ظلم و ستم کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ بڈگام میں پیلیٹ گن سے زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان شہید ہو گیا۔ حریت رہنماء سید علی گیلانی نے خبردار کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے سنگین انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔ مقبوضہ وادی میں 86 ویں روز بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی نہ رک سکی۔ پُرامن مظاہرے کچلنے کے لئے وادی میں اضافی سکیورٹی تعینات ہے۔ وادی میں آزادی کے حق میں عوامی احتجاج کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ بڈگام میں پیلیٹ گن سے زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان شہید ہو گیا۔ نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ادھر حریت رہنماء سید علی گیلانی نے خبردار کیا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے اگر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقدامات نہیں کئے جاتے تو خطے میں قیام امن کی حقیقی کوششوں کو کاری ضرب لگے گی۔ 8 جولائی سے اب تک بھارتی فورسز 108 کشمیریوں کو شہید جبکہ 13 ہزار پانچ سو کو زخمی کر چکی ہے۔