خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد شہید

سری نگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے علاقے کودیال گام میں بھارتی فوج نے خاتون سمیت مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگرمیں بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پرپیلیٹ گنز سے فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ جون میں 37 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جس میں دو کم عمر لڑکے بھی شامل تھے۔
بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے پُرامن کشمیری مظاہرین پر براہ راست فائرنگ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں 775 افراد افراد زخمی اور درجنوں نابینا ہوئے۔

اس دوران بھارتی قابض انتظامیہ کے احکامات پر حریت رہنماﺅں، کارکنوں اور نوجوانوں سمیت 196 کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

بھارتی فورسز نے ایک ماہ کے دوران محاصروں اور تلاشی کے نام پر کشمیریوں کے 117 گھروں کو نقصان بھی پہنچایا۔