خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تین اورکشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تین اور کشمیری نوجوان شہید
سرینگر :(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کوضلع کپواڑہ میں تین اورکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کوضلع میں ہندواڑہ کے علاقے ماگام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔ان شہادتوں سے علاقے میں گزشتہ پانچ دنوں کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیریوں کی تعداد بڑھ کر 11ہو گئی ہے۔