خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر،نہتے شہریوں کے قتل کے خلاف لبریشن فرنٹ کا احتجاجی مارچ

مقبوضہ کشمیر،نہتے شہریوں کے قتل کے خلاف لبریشن فرنٹ کا احتجاجی مارچ
سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے جمعہ کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے قتل کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نور محمد کلوال ، ظہور احمد بٹ ، یاسین بٹ اور بشیر کشمیری کی قیادت میں لبریشن فرنٹ کے کارکنوں نے نمازجمعہ کے بعد سرینگر کے علاقے مائسمہ میں اکھٹے ہوکر شہریوں خاص طورپر خواتین کے قتل کے خلاف احتجاجی مار چ کیا ۔ بھارتی فورسز نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شوپیاں میں روبینہ بانو اور ہندواڑہ میں میسرہ بانو کو شہید کردیاتھا ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت اوراس کی کٹھ پتلی انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے ۔