خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر، آسیہ اندرابی کا سیاسی نظر بندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

مقبوضہ کشمیر، آسیہ

مقبوضہ کشمیر، آسیہ اندرابی کا سیاسی نظر بندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی نے مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماؤں ، کارکنوں اور عام کشمیریوں کی حالت زار پر سخت تشویش کااظہار کیا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آسیہ اندرابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سینٹرل جیل سرینگراور دیگر جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ انہیں طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ی بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور اس جدوجہد کی پاداش میں قید کیے جانے والے کشمیری سیاسی نظر بندوں کا درجہ رکھتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے ساتھ جرائم پیشہ جیسے قیدیوں کا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ آسیہ اندرابی نے کہا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتااور اسے ایک روز اپنی شکست تسلیم کرکے کشمیرخالی کرنا پڑے گا۔