خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر، اسرائیلی صدر کے دورہ بھارت کے خلاف مظاہرہ

سرینگر : (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں لداخ خطے کے قصبے کرگل میں لوگوں نے اسرائیلی صدر کے دورہ بھارت کے خلاف شدید سردی کے باوجود سڑکوں پر زبردست احتجاج کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرے کا اہتمام امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے کیا تھا اور اس میں ہزاروں افراد شریک تھے ۔ مظاہرین کے شرکا فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے اور وہ قصبے کے مرکزی بازار سے گزرتے ہوئے لال چوک کے مقام پر پہنچے جہاں مقررین نے ان سے خطاب کیا۔ یا د رہے کہ اسرائیلی صدر پانچ روزہ دورے پر بھارت پہنچے ہیں۔