خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر، بوسنیا کے سفیر کی میر واعظ عمر فاروق سے ملاقات

مقبوضہ کشمیر، بوسنیا کے سفیر کی میر واعظ عمر فاروق سے ملاقات
سرینگر: (ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور ٹکراؤ کو بنیادی وجہ تنازعہ کشمیر ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ فاروق نے یہ بات بوسنیا کے سفیر سابت سباسک کے ساتھ گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے سرینگر کے علاقے نگین میں میر واعظ سے ان کی رہائشی گاہ پر ملاقات کی۔ میر واعظ نے بوسنیا کے سفیرکو تنازعہ کشمیر کے تاریخی اورجغرافیائی پس منظر ، رواں جد وجہد آزادی اورمقبوضہ علاقے کی موجودہ صورتحال سے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کیلئے گزشتہ 70 برسوں سے جد وجہد کررہے ہیں اور دوران لاکھو ں کشمیریوں نے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت کے بے پناہ مظالم کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس وقت کشمیریوں کی چوتھی نسل غیر قانونی بھارتی تسلط کے خلاف برسرپیکار ہے۔ میر واعظ نے کہا کہ کشمیر کی مزاحمتی قیادت کی پر امن سرگرمیوں پر پابندیاں عائد ہیں جبکہ اس وقت سینکڑوںآزادی پسند کشمیری مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں اور کشمیریوں کے سیاسی ، معاشرتی اور مذہبی حقوق طاقت کے بل پر سلب کرلیے گئے ہیں۔ میر واعظ نے کہا کہ کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے سبب پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی جنگیں ہر چکی ہیں اور آج بھی دونوں ملک اسی تنازعہ کے سبب حالت جنگ میں ہیں۔ میر واعظ نے کہا کہ بوسنیا کے عوام نے بھی بے پناہ مصائب اور آلام برداشت کیے ہیں اور آخر کار ان کی جدوجہد آزادی پر متنج ہوئی۔ بوسنیا کے سفیر نے اس موقع پر مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیری عوام کے دکھ او ر درد کو سمجھتے ہیں