خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں ذہنی طو ر پر معذور نوجوان کو شہید کر دیا

سرینگر ۔(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں ذہنی طور پر معذور ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیو ں نے رئیس احمد نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے پہہنو میں ا س وقت گولیاں مار کر شہید کر دیا جب وہ فوجی کیمپ کے قریب سے گزر ہا تھا۔ گولیاں لگنے سے نوجوان موقع پر شہید ہو گیا۔