خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے پونچھ میں دو نوجوان شہید کردیئے

مقبوضہ کشمیر، بھارتی

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے پونچھ میں دو نوجوان شہید کر دیئے

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پونچھ میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بالاکوٹ میں ایک پر تشددآپریشن کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔دریں اثنا ضلع بارہمولہ کے علاقے پلہالن میں بھارتی فوج کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے خلاف جمعہ کو زبردست مظاہرے پھوٹ پڑے ۔ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے بعد مظاہرین اور فورسز اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھیں۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے جبکہ پلہالن کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیے گئے ہیں۔ بیج بہاڑہ کے علاقے آرونی میں بھی محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران مظاہرین اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ادھرضلع پلوامہ کے علاقے پنزگام اونتی پورہ میں نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک کیمپ پر حملہ کیا گیا۔