خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پلوامہ میں شہری شہید

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پلوامہ میں شہری شہید
سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کو ضلع پلوامہ میں ایک شہری جس کا قد صرف تین فٹ تھاکو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 47سالہ نور محمد تانترے کی لاش ضلع کے علاقے سامبورہ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ایک کریک ڈاؤن آپریشن کے دوران تباہ کئے گئے ایک مکان کے ملبے سے ملی ہے ۔ نور محمد کو 2003ء میں نئی دہلی میں گرفتارکیاگیا تھا اور2011ء میں پوٹا عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی تاہم اسے پیرول پر رہا کردیاگیاتھا۔ ادھر انتظامیہ نے ضلع پلوامہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل کردیں۔