خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے ہاتھوں دو اور کشمیر ی نوجوان شہید

سرینگر (ملت + اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بانڈی پور میں دو اور کشمیری نوجوان کو شہید اور ایک شہری کو زخمی کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز کی 13راشٹریہ رائفلز ، سینٹرل ریزروپولیس فورس اور اسپیشل آپریشن گروپ نے ضلع کے علاقے حاجن میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران دو نوجوان کو شہید کردیا۔ہلال احمد پرے نامی شہری بھی فوجی کارروائی کے دوران زخمی ہو گیا۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں کم سے کم تین بھارتی فوجی ہلاک اور سی آر پی ایف کی 45ویں بٹالین کے کمانڈنٹ ، ایک میجر سمیت سات بھارتی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔ فوجی میجر کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ بھارتی پولیس اہلکاروں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ راشٹریہ رائفلز اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے منگل کی صبح سویورے حاجن کے علاقے پڑھ محلہ کا محاصرہ کر کے دو عسکریت پسندوں کو قتل کردیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں کارروائی جاری تھی۔ادھر بانڈی پورکے علاقے صدر کوٹ میں احتجاجی مظاہروں کے دوران آٹھ سے زائد شہری زخمی ہو گئے جبکہ مظاہروں کے دوران پانچ نوجوانون پیلٹ گن کی فائرنگ کی وجہ سے زخمی ہو گئے۔