خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے آسیہ اندرابی کو گھر میں نظر بند کردیا

بھارتی پولیس نے آسیہ اندرابی

مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے آسیہ اندرابی کو گھر میں نظر بند کردیا

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو سرینگر میں ان کے گھرمیں نظربند کردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دختران ملت کی ترجمان فہمیدہ صوفی نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہاکہ بھارتی پولیس نے جمعرات کی شام سات بجے سرینگر کے علاقے صورہ میں آسیہ انداربی کی رہائش گاہ کا محاصرہ کر لیا اور انہیں بتایا گیا کہ انہیں گھر میں نظربند کردیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ آسیہ اندرابی کوکئی ماہ کی غیر قانونی نظربندی کے بعد 25 دسمبر کو سرینگر سینٹرل جیل سے رہا کیاگیا تھا۔ ادھر آسیہ اندرابی نے ایک بیان میں افسوس ظاہر کیاہے کہ عالمی ادارہ 69 بر س بعد بھی کشمیر کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا ہے ۔

……………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…کشمیری سیاسی نظر بندوں کی حالت زار پر پیپلز موومنٹ کا اظہارِ تشویش

جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ نے بھارت کی مختلف جیلوں میں نظر بند کشمیر کے سیاسی نظربندوں کی حالت زار پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیری نظر بندوں کی فوری رہائی کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہا کہ آئے روز مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند کشمیریوں کو بدترین ظلم وتشدد اور خوف و حراس کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند متعدد حریت رہنماؤں کو جو کئی عارضوں میں مبتلا ہیں علاج معالجے کی سہولت سے محروم رکھاجارہا ہے جس کی وجہ سے ان کی حالت ابتر ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جیلوں میں کشمیری نظربندوں پر حملے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانا روز کا معمول بن گیا ہے جوکہ انتہائی تشویشناک بات ہے ۔ میر شاہد سلیم نے کہاکہ بھارت سیاسی نظربندوں کی تذلیل اور انہیں خوفزدہ کر کے اپنا اصولی موقف ترک کرنے پر مجبور کر رہا ہے کہ جو کہ انتہائی قابلِ مذمّت ہے۔انہوں نے بھارت نے جموں و کشمیر کو ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کردیا ہے جہاں تمام شہریوں کے بنیادی اور انسانی حقوق معطّل ہیں۔