خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے خانیار قتل عام کے حوالے سے رپورٹ انسانی حقوق میں جمع کرادی

مقبوضہ کشمیر، بھارتی

مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے خانیار قتل عام کے حوالے سے رپورٹ انسانی حقوق میں جمع کرادی

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے خانیار قتل عام کے بارے میں اپنی رپورٹ انسانی حقوق کمیشن میں درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزات داخلہ نے معاملے کی فائل اردو میں ہونے کی وجہ سے واپس لوٹا دی ہے اور اسے انگریزی ترجمے کے ساتھ دوبارہ بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس بھارتی پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وہ اب قتل عام کے حوالے سے فائل کا انگریزی سے اردو میں ترجمہ کر رہی ہے جس کے بعدیہ منظور ی کیلئے دوبارہ بھارتی وزارت داخلہ کو بھیجی جائے گی۔ یاد رہے کہ انسانی حقوق کارکن محمد احسن اونتو نے فروری2013ء میں مقبوضہ علاقے کے انسانی حقوق کمیشن میں ایک عرضی دائر کی تھی، جس میں کہا گیا تھا8 مئی 1991ء کو بھارتی فورسز نے سرینگر کے علاقے خانیار میں اندھا دھند فائرنگ کر کے20 افراد کو شہید جبکہ پچاس سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔عرضداشت میں کہا گیا کہ قابض فورسز کی فائرنگ سے ایک 2سال بچہ اور اسکا والد بھی شہید ہوا تھا جبکہ شہید ہونے والوں میں ایک ہی خاندا ن کے چار افراد بھی شامل تھے۔ عرضداشت میں مزید کہا گیا کہ کٹھ پتلی حکومت گو کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی بنائی تھی جس کی رپورٹ ستائیس برس گزرنے کے باوجودسامنے نہیں آئی۔