خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر، حملے میں پانچ بھارتی پولیس اہلکار زخمی

نیشنل کانفرنس

مقبوضہ کشمیر، حملے میں پانچ بھارتی پولیس اہلکار زخمی

سرینگر: (ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک حملے میں بھارتی پولیس کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کے علاقے لازی بل میں سی آر پی ایف کی گاڑی پر حملہ کیا۔ حملے کا نشانہ بننے والے اہلکاروں کاتعلق سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 96بٹالین سے بتایا جا رہا ہے۔ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال داخل کیا گیا۔ بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروئی شروع کردی ہے۔
قبوضہ کشمیر میں دختران ملت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی جنرل کا ادھمپورمیں بھارتی فوجی اڈے کا دورہ واضح کرتا ہے کہ دونوں ملک کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں اور دونوں کے درمیان یہ تعاون محض مسلم دشمنی پر مبنی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دختران ملت کی جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس وقت یہود و ہنود مسلمانوں کے خلاف ایکا کیے ہوئے ہیں اس لئے ہم پر لازم ہے کہ ہم انکی مکروہ سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مضبوط بنائیں۔ناہیدہ نسرین نے کہا کہ کشمیریوں کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ انکا واستہ ہندو انتہا پسند تنظیموں کے ساتھ ہے اسلئے ممکن ہے کہ مستقبل میں ہماری مشکلیں اور بڑھ جائیں اس لئے ہمیں بھی مزاحمت میں مزید طاقت پیدا کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی برادری کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی میں ایک نئی سرعت پیدا ہوگئی ہے جبکہ اسکے ساتھ ساتھ بھارت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا بدترین بازار سرگرم کر رکھا ہے اور بھارتی جیل کشمیریوں سے بھرے پڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ10 سالہ بچوں سے لیکر 80 برس کے معمر افراد تک کو جیلوں میں ڈال دیا گیا ہیں جنکا واحد قصور یہ ہے یہ لوگ حق خود ارادیت کی بات کر رہے ہیں۔