خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر، خرم پرویز کو سرینگرکے تھانے سے کپواڑہ جیل منتقل کیا گیا

سرینگر : (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر نظر بند انسانی حقوق کے کارکن اور جموں وکشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کے پروگرام کو آرڈی نیٹر خرم پرویز کو سرینگر کے کوٹھی باغ تھانے سے دس روزہ ریمانڈ پر کپواڑہ جیل میں منتقل کر دیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کیمطابق خرم پرویز کو جمعرات کی رات کو سرینگر میں اپنی رہائشی گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ قبل ازیں انہیں بدھ کے روز نئی دلی کے ائر پورٹ پر اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے جاری اجلاس میں شرکت کیلئے جنیوا جا رہے تھے۔ جے کے سی سی ایس کے صدر ایڈووکیٹ پرویز امروز نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ خرم پرویز کو کپواڑہ جیل میں منتقلی کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خرم پرویز کی گرفتاری سمیت بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری کارروائیاں عالمی برادی کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ انہوں نے خرم پروز کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا