خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر، دو برس کے دوران پیلٹ فائرنگ سے 18کشمیری جاں بحق ہو ئے

مقبوضہ کشمیر، دو

مقبوضہ کشمیر ، دو برس کے دوران پیلٹ فائرنگ سے 18کشمیری جاں بحق ہو ئے
3برس کے دوران14 ہزاسے زائد ر افراد گرفتار کیے گئے، 11سو کشمیریوں پر کالا قانون لاگو کیا گیا، کٹھ پتلی حکومت کا اعتراف
سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی حکومت نے اعتراف کیاہے کہ گزشتہ دو برس کے دوران بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ سے 18شہری جاں بحق ہو گئے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کے محکمہ داخلہ نے نام نہاد اسمبلی کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ دو برس کے دوران اٹھارہ کشمیری جاں بحق ہو گئے جبکہ جولائی 2016سے فروری2017تک 6ہزار 2سو 21افرادپیلٹ لگنے سے زخمی ہو گئے۔محکمہ داخلہ نے نام نہاد اسمبلی کو ایک اور تحریری جواب میں بتایا کہ گزشتہ تین برس کے دوان 14ہزار2سو 10نوجوانوں کو گرفتار کیا گیاجبکہ اس عرصے کے دوران 1ہزار 1سو 14افراد پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگوکیا گیا جن میں سے 94افراد کو 2015،6سو 60کو 2016جبکہ 3سو60افراد کو 2017میں رہا کیا گیا۔محکمہ داخلہ کے مطابق 1سو 67افراد تاحال کالے قانون پی ایس اے کے تحت جیلوں میں ہیں۔