خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر، ریڈیوملازمین کومارپیٹ کا نشانہ بنایا

سرینگر:(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر میں ریڈیوں کے تین ملازمین کو اس وقت وحشیانہ مار پیٹ کا نشانہ بنا یا جب وہ اپنے دفترسے گھرجا رہے تھے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریڈیو کشمیر ایمپلائیز یونین نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ ظہور احمد، زبیر احمد اور عرفان احمد کو پولیس نے بلا وجہ مارا پیٹا۔ یونین نے اپنے بیان میں کہا کہ ملازمین کے پاس ضلعی مجسٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ کرفیو پاسز بھی تھے لیکن اسکے باوجود انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یونین نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسزنے ملازمین کو مسلسل ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے لہذا اس ماحول میں انکے کام جاری رکھنا مشکل بن چکا ہے۔