خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر، لبریشن فرنٹ کا شہید شارق احمد کو خراج عقیدت

مقبوضہ کشمیر، لبریشن فرنٹ کا شہید شارق احمد کو خراج عقیدت
سرینگر : (ملت آن لائن) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے شہید شارق احمد بخشی کو ان کی شہادت کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ شارق احمد کشمیر کے ایک عظیم جیالے نوجوان تھے جنہوں نے اپنی چڑھتی جوانی جموں کشمیر کی آزادی کیلئے قربان کردی۔ بیان میں کہا گیا کہ وہ اُن عظیم شہداء میں سے ہیں جنہوں نے ظالموں اور جابروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کا ہنر اپنی والدہ کی کوکھ سے سیکھا تھا ۔ بیان میں کہا گیا کہ شہید نے خانوادے کی قربانیوں کے تسلسل کو آگے بڑھایا اور راہ عزیمت میں اپنی جان کی بازی لگادی۔ دریں اثنا شہید شارق کی برسی کے سلسلے میں سرینگر کے علاقے برزلہ میں ان کے مزار پر ایک دعائیہ مجلس منعقد ہوئی جس میں لبریشن فرنٹ کے رہنماؤں شوکت احمد بخشی، انجینئر غلام رسول ڈار ایدھی، محمد صدیق شاہ، بشیر احمد کشمیری ،شوکت احمد ڈار اور شہید کے والد مولانا غلام محمد بخشی کے علاوہ دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ شارق احمد کشمیر کے ایک عظیم جیالے نوجوان تھے جنہوں نے اپنی چڑھتی جوانی جموں کشمیر کی آزادی کیلئے قربان کردی۔ بیان میں کہا گیا کہ وہ اُن عظیم شہداء میں سے ہیں جنہوں نے ظالموں اور جابروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کا ہنر اپنی والدہ کی کوکھ سے سیکھا تھا ۔ بیان میں کہا گیا کہ شہید نے خانوادے کی قربانیوں کے تسلسل کو آگے بڑھایا اور راہ عزیمت میں اپنی جان کی بازی لگادی۔