خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر، مرچوں سے بھرے کنٹینرزوادی پہنچا دیئے گئے

سری نگر: (اے پی پی) مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا سلسلہ تھمتا نظرنہیں آتا ۔ بھارتی وزیر داخلہ نے آزادی کے متوالوں کی آواز دبانے کے لیے تشدد کے نئے طریقے کا اعلان کردیا ۔ مرچوں سے بھرے ایک ہزار شیلز وادی میں پہنچا دیے گئے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے متوالوں کی آواز دبانے کے،،طاقت کابھرپور استعمال کررہا ہے،، وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے،،کشمیریوں پر،،مرچوں کے شیل استعمال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہزار شیلز وادی میں پہنچا دیے گئے ہیں ۔ معصوم کشمیریوں کا خون بہانے میں مصروف بھارت کے وزیر داخلہ نے حریت قیادت کو انسانیت کا پاٹ بھی پڑھا دیا ۔ حریت قیادت کی جانب سے ملاقات سے انکار پر بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وفد سے ملاقات نہ کرنا کشمیریت اور انسانیت نہیں ہے ۔ مقبوضہ وادی میں آٹھ جولائی سے اب تک بھارتی فوج کی فائرنگ سے 90 کشمیری شہید ہوچکے ہیں جبکہ پیلٹ گن کےاستعمال سے سیکڑوں نوجوانوں کی بینائی چلی گئی ۔