خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر، نوجوان کی شہادت پر پلوامہ میں ہڑتال

مقبوضہ کشمیر،

مقبوضہ کشمیر، نوجوان کی شہادت پر پلوامہ میں ہڑتال

سرینگر (ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک نوجوان کی شہادت پر ضلع پلوامہ میں جمعہ کو مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے بدرنامی نوجوان کوجمعرات کی شام ضلع کے علاقے پامپور میں سامبورہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک جھڑپ میں بھارتی فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ نوجوان کی شہادت پر پلوامہ میں لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے بھی کئے۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ انتظامیہ نے لوگوں کو علاقے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایک دوسرے کو معلومات کی فراہمی سے روکنے کیلئے جمعہ کو دوسرے روزبھی ضلع پلوامہ میں موبائل فون سروس معطل رکھی جبکہ شمالی کشمیر میں ریل سروس بھی جمعہ کو معطل رکھی گئی۔

فوجیوں نے بدرنامی نوجوان کوجمعرات کی شام ضلع کے علاقے پامپور میں سامبورہ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک جھڑپ میں بھارتی فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ نوجوان کی شہادت پر پلوامہ میں لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے بھی کئے۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔